بالی وڈ راک اسٹاربپی لہری انتقال کرگئے

Feb 16, 2022 | 09:04:AM
بپی لہری انتقال کر گئے
کیپشن: بپی لہری انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک)بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار  بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،  انکا انتقال  آج بھارت کے  کریٹی کیئر ہسپتال میں ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو   ایک ماہ قبل  صحت کے مختلف مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں 2 روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گزشتہ روز طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو  سکے۔ بپی لہری کو جب ہسپتال لایاگیاتوان کابلڈپریشرکم تھا اور ان کی نبض بھی ڈوبی ہوئی تھی۔

 گلوکار کا علاج کرنے والے  ڈاکٹردیپک کا کہنا ہے کہ  بپی لہری کی طبیعت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔بپی لہری کےانتقال پربھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

 بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بپی لہری کی موسیقی ہمہ جہت تھی اور خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی۔

بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔بپی لہری نے 1970 اور  80 کے  اواخر میں   بھارت کی مشہور فلموں چلتے چلتے ، ڈسکو ڈانسر اور شرابی کے لیے گانے گائے  انہوں نے اپنا آخری گانا 'بھنکاس' 2020 کی فلم 'باغی تھری' کے لیے تیار کیا تھا۔

یاد رہے کہ بپی لہری نےچند دن قبل لتامنگیشکرکےانتقال پرلتاکےساتھ اپنےبچپن کی تصویرشیئرکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    بالی ووڈ کے بڑے اداکار نے اسلام قبول کرلیا ؟