بالی ووڈ کے بڑے اداکار نے اسلام قبول کرلیا ؟

Feb 16, 2022 | 00:02:AM
بالی ووڈ ، اداکار، ٹیکو، تلسانیہ
کیپشن: بالی ووڈ کے اداکار ٹیکو تلسانیہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹیکو تلسانیہ کی داڑھی اور  ٹوپی میں ایک  ویڈیو اور تصویر  سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے کے بعد چہ مگوئیاں جاری  ہیں کہ کیا وہ ہندو مذہب چھوڑ چکے ہیں ؟۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹیکو تلسانیہ کو سفید سوٹ میں ٹوپی پہنے اور داڑھی میں دیکھا گیا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سےاب بھارت کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کسی حقیقی ویڈیو کے بجائے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو ہے۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار کے اسلام قبول کئے جانے سے متعلق دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں اور ٹیکو آج بھی ہندو فیملی  سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور نے کوئٹہ کو 24رنز سے شکست دے دی