کورونا سے مزید 49  افراد جاں بحق۔۔ 2465 نئے کیس رپورٹ

Feb 16, 2022 | 09:00:AM
کورونا کے باعث مزید 49 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 49 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 390، سندھ میں 8 ہزار، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 153، اسلام آباد میں ایک ہزار 1، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 773 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 758 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 553 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 88 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محبت ہو تو ایسی۔اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ۔دل کوچھو لینے والی ویڈیو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 670، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 12 ہزار 78، بلوچستان میں 35 ہزار 133، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 388 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ راک اسٹاربپی لہری انتقال کرگئے