محبت ہو تو ایسی۔اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ۔دل کوچھو لینے والی ویڈیو

Feb 15, 2022 | 12:54:PM
محبت ہو تو ایسی اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ
کیپشن: اونٹنی کی مالک سے محبت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بہت سے لوگوں کو جانوروں سے بے حد محبت ہوتی ہے، عید قربان کے موقع پر جب کوئی شخص اپنا جانور فروخت کرتا ہے تو مالک اور اس کے مویشی آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایسا خوبصورت واقع دیکھنے کو ملا جس نے انسانیت کو افسردہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ایک اونٹنی کی اپنے مالک سے محبت کی مثال کہی نہیں ملتی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹنی نے جیسے ہی اپنے پہلے مالک پر نظر پڑی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور گلے سے لگالیا۔

فيديو مؤثر في السعودية .. وفاء ناقة رأت صاحبها الذي باعها منذ فترة فاحتضنته pic.twitter.com/y4S2NUHnhY

 یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے اہم خبر

 موقع پر موجود دیگر افراد نے اونٹنی کو دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس عمل میں ناکام دکھائی دیئے۔ اس دوران اونٹنی کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور گردن جھکائے مالک کے ساتھ لپٹی رہی۔

مقامی شہری نے کچھ عرصہ قبل اونٹنی کو کسی دوسرے شخص کو فروخت کردیا تھا اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ملے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر پھر مہنگا۔سونے کی قیمت میں کمی