گلوکارہ میگھا کا نیا گانا ’’وفاواں‘‘ ریلیز

Dec 16, 2025 | 21:22:PM
گلوکارہ میگھا کا نیا گانا ’’وفاواں‘‘ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) گلوکارہ اور ادکارہ میگھا کا نیا گانا ’’وفاواں‘‘ ریلیز کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میگھا کے نئے گانے ’’وفاواں‘‘ کی شاعری اصغر علی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی کاشی خان نے ترتیب دی ہے ،گانے کے ویڈیو ڈائریکٹر رزاق منا ہیں، گانے کا مکس ماسٹر سمیر راجپوت نے تیار کیا ہے،گلوکارہ میگھا کے اس سال دس سے زائد گانے ریلیز ہوئے ہیں۔

 

میگھا ان دنوں متعدد شوز میں پرفارم بھی کر رہی ہیں میگھا نے بطور اداکارہ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔میگھا نے پانچ سال قبل بطور گلوکارہ کام شروع کیا جو آج کامیابی سے کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ اور جذباتی کارکن آمنے سامنے، کس کی تسلی ہوئی ؟