اخروٹ کی پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب

Dec 16, 2025 | 15:25:PM
اخروٹ کی پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  گھر پر اخروٹ کی پڈنگ بنانا انتہائی آسان اور مفید ہے چلیں آج آپ کو  اخروٹ کی پڈنگ بنانے کا منفرد طریقہ بتاتے ہیں۔
اخروٹ کی پڈنگ بنانے کیلئے درکار اجزا:
 اخروٹ کی گری ایک پاؤ، دودھ آدھا کپ، چینی آدھا کلو، کشمش آدھا چھٹانک، مکھن آدھا چھٹانک، عرقِ گلاب آدھا تولہ، انڈے 2عدد، کریم3چمچے۔

بنانے کا طریقہ:
 اخروٹ کی گری کو چند منٹ بھونیں اور باریک کر لیں، اس کے بعد مکھن ڈال کر بھونیں۔

 انڈے کی زردی اور سفیدی علیحدہ علیحدہ کر لیں، انڈے کی زردی اخروٹ والے آمیزے میں ملائیں۔

 اب اس مرکب کو دودھ میں ڈال کر پھینٹیں اور پھر انڈوں کی سفیدی ڈال دیں۔

 اَوَن میں پکائیں جب مرکب گاڑھا ہو جائے تو نکال لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔

 کریم اور عرقِ گلاب ملا دیں۔ لیجئے اخروٹ کی پڈنگ تیار ہے۔