پنجاب کے مختلف شہروں میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب کے مختلف شہروں میں کلائوڈ برسٹ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ، محکمہ موسمیات نے میانوالی ، چکوال،تلہ گنگ اور اٹک میں نئی آفت کی پیشگوئی کر دی ۔
این ڈی ایم اے نے آنے والے دنوں میں پنجاب کے مختلف مقامات پر کلاؤڈ برسٹ اور مقامی سطح پر سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔
این ڈی ایم اے ایکسپرٹ محمد طیب کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، مشرقی اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے مون سون اسپیل کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کلاؤڈ برسٹ جیسے واقعات میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بھی ہوسکتے ہیں، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے جاری اسپیل میں مزید اضافہ متوقع ہے، 17 اگست سے بارشوں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، یہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :کسی عہدے کی خواہش نہیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر