بالی ووڈ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کا دپیکا کیساتھ کام کرنے سے انکار

Apr 16, 2021 | 23:08:PM
بالی ووڈ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کا دپیکا کیساتھ کام کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ دپیکا کی خواہش کے باوجود ان کی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ”رام لیلا”، ”باجی رائو مستانی“ اور ”پدماوت“ جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں لیکن اس بار انہوں نے فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواری“ کے لئے دپیکا کے بجائے عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیا۔
 ہدایت کار واداکارہ کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم ”دروپدی“ کی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کریں کیوں کہ وہ اس طرز کی فلمیں بہت شاندار بناتے ہیں۔
اس حوالے سے جب سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کیا گیا تو ہدایت کار نے اس فلم سے جڑنے سے صاف انکار کردیا۔ ہدایت کار نے ”دروپدی“ کے فلمساز اور دپیکا کو جواب دیا کہ وہ اپنے پسندیدہ پراجیکٹ ”گنگو بائی“ اور ”بجو باورا“ پر کام کررہے ہیں۔
دوسری جانب سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواری“ میں ایک آئٹم نمبر کے لئے جب دپیکا پڈوکون سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی یہ آفر قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ ہدایت کار نے دپیکا کو اپنی ویب سیریز ”ہیرا منڈی“ کا حصہ بننے کی بھی پیشکش کی تاہم اداکارہ نے یہ آفر بھی ٹھکرادی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا نفسیاتی معائنہ کروایا جائے، احسن اقبال