انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ سیزن 2025-26 کا شیڈول جاری کردیا

Sep 15, 2025 | 19:04:PM
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ سیزن 2025-26 کا شیڈول جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ سیزن 2025-26 کا شیڈول جاری کردیاجس کے مطابق ہاکی پرو لیگ کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا۔

لیگ میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جس میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا راؤنڈ ارجنٹائن میں کھیلے گی جبکہ  نیدرلینڈز سے مقابلہ بھی شیڈول ہے۔

10 سے 15 فروری تک پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں ایکشن میں نظر آئے گی،آسٹریلیا راؤنڈ میں قومی ٹیم کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا اور جرمنی سے ہوگا،پرو لیگ کے تیسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم 13 سے 21 جون تک بیلجیئم کا رخ کرے گی،بیلجیئم میں قومی ٹیم سپین اور بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پرو لیگ کا آخری راؤنڈ انگلینڈ میں شیڈول ہے،23 سے 28 جون تک میچز ہوں گے۔

انگلینڈ میں پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کا بڑا ٹاکرا ہوگا،آخری راؤنڈ میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی میدان میں اترے گی،شائقین کو ایکشن سے بھرپور پرو لیگ سیزن اور پاک بھارت ٹاکرے کا بےصبری سے انتظار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : افغان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر ہوگیا