والدکے سیاسی پس منظرکوخفیہ کیوں رکھا؟اداکارہ تارا محمود نے وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کے سیاسی پس منظر کو صیغہ راز میں رکھنے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران تارا محمود نے انکشاف کیا کہ جب میں نے اداکاری شروع کی تو اس کے لیے میں کراچی آگئی، اس وقت والد نے مشورہ دیا تھا کہ بہتر ہوگا کہ میں کسی کو بھی ان کے بارے میں نہ بتاؤں کیونکہ یہ سکیورٹی کے اعتبار سے ٹھیک تھا۔
تارا محمودنے کہاکہ میں نے کبھی اپنے والد کے اثر و رسوخ یا طاقت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی، میرے قریبی دوستوں کو والد کے بارے میں معلوم تھا لیکن انڈسٹری میں کسی اور کو یہ نہیں پتا تھا کہ والد کون ہیں۔
تارامحمود نے بتایا کہ جب والد کے ساتھ میری تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو میں تھوڑی خوفزدہ ہوگئی تھی کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ مجھ پر توجہ دیں، ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جب میں ایک دن خود گاڑی چلا کر سیٹ پر پہنچی تو ہدایتکار دانش نواز نے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ میں سیاسی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود سکیورٹی کیوں نہیں رکھتی اور خود گاڑی کیوں چلاتی ہوں؟
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ عمیر نےمحسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کردی
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات طلبہ مجھے پیغامات بھیجتے تھے کہ ہمارے امتحانات یا مسائل ہیں لیکن میں اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتی تھی کیونکہ میں کسی سرکاری پوزیشن میں نہیں تھی بلکہ وزیر تعلیم میرے والد تھے۔
یاد رہے کہ تارا محمود کے والد شفقت محمود سابق وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن رہ چکے ہیں۔