اداکارہ سارہ عمیر نےمحسن طلعت سے طلاق کی تصدیق  کردی

Sep 15, 2025 | 11:05:AM
اداکارہ سارہ عمیر نےمحسن طلعت سے طلاق کی تصدیق  کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔ 
سارہ عمیر نے کم عمری میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کا پہلا ڈرامہ  2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہواتھاجس کے بعد انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
سارہ عمیر نے نجی ٹی وی کے مقبول ریائلٹی شو ’’دیسی کڑیاں‘‘ کا بھی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
سارہ عمیر نے 2014ء میں معروف ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا ،تاہم حال ہی میں وہ تماشا سیزن 4 سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھی۔


سارہ عمیر نے کہا کہ میں نے تماشا میں حصہ اس لیے لیا کہ مجھے ایک بریک کی ضرورت تھی، میں اور میرے سابق شوہر ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے اکثر سامنا ہو جاتا ہے، میں سمجھتی ہوں اب سب کو بتا دینا چاہیے کہ میری طلاق ہو چکی ہے جو تماشا میں آنے سے چند ماہ پہلے ہوئی، میں ذہنی دباؤ میں تھی اور مجھے بطور سنگل پیرنٹ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پرخوشبو خان نے خاموشی توڑ دی
سارہ عمیرنے مزید کہا کہ تماشا نے مجھے سکون دیا، وہاں نہ کوئی فون تھا، نہ باہر کی دنیا سے تعلق، نہ ہی ملاقاتیں، میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کچھ وقت ایسے مقام پر گزاروں جہاں سگنلز ہی نہ ہوں اور اللّٰہ نے مجھے یہ موقع دیا، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اتنی مشکلات دیکھ چکی ہوں کہ تماشا میرے لیے بس کھیل ہی ہو گا، وہاں جب لوگوں کو لڑتے دیکھتی تھی تو سب کچھ بچگانہ سا لگتا تھا۔