ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پرخوشبو خان نے خاموشی توڑ دی
فلم میں کام کے دوران ارباز خان سے محبت ہوئی، تین سال تک تعلق رہا، جس کے بعد شادی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ خوشبو خان نے ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مشکل لمحات اور رشتے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
خوشبو خان نے حال ہی میں نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں اپنی زندگی کے مشکل لمحات اور ارباز خان کے ساتھ تعلقات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ارباز خان ان کے لیے سب کچھ تھے لیکن جب بھی انہیں کسی مشکل وقت میں ان کی ضرورت پڑی تو وہ ان کے ساتھ نہیں تھے۔
خوشبو خان نے کہاکہ ارباز خان سے ان کا کوئی جھگڑا یا لڑائی نہیں ہوئی، وہ بنا کچھ کہے چلے گئے اور پھر واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے پانچ سال ہوچکے ہیں لیکن آج بھی ان کی یادیں ان کے ساتھ ہیں۔

خوشبوخان نے بتایا کہ دونوں بیٹے ان کے پاس ہیں اور ان میں انہیں ارباز خان کی جھلک نظر آتی ہے، گزشتہ چھ ماہ وہ گھر میں اکیلی رہیں لیکن کسی نے ان کی خیریت تک دریافت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،راشن تقسیم کیا
معروف اداکارہ نے کہا کہ ارباز خان سے فلم میں کام کے دوران محبت ہوئی، تین سال تک تعلق رہا، جس کے بعد شادی ہوئی اور شادی کے بعد یہ محبت عشق میں بدل گئی، افسوس کی بات یہ ہے کہ ارباز خان نے انہیں بلاک کردیاحالانکہ وہ سالگرہ کے موقع پر ان سے مبارکباد کی امید لگائے بیٹھی تھیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ خوشبو خان اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں،اس انٹرویو میں خوشبو خان نے ارباز خان کے ساتھ خراب تعلقات پر کھل کر بات کی، تاہم انہوں نے طلاق کی واضح تصدیق نہیں کی۔