معروف اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،راشن تقسیم کیا

Sep 15, 2025 | 08:49:AM
 معروف اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،راشن تقسیم کیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ریشم نےقصورمیں سیلاب سے متاثرہ علاقے کادورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دو مقامات پر سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا۔
اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
 اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اہم نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:’’مرمننٹ گیسٹ‘‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

اداکارہ ریشم نے اس کے بعد سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔