’’مرمننٹ گیسٹ‘‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

Sep 14, 2025 | 15:59:PM
’’مرمننٹ گیسٹ‘‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی شارٹ فلم ’پرمیننٹ گیسٹ‘ کا ورلڈ پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں ہوگیا۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

ہدایت کار ثناء جعفری اور فلم کی مرکزی کاسٹ نے ٹی آئی ایف ایف کے پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کی۔

انہوں نے ریڈ کارپٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خواب سچ ہوگیا۔

لاہور میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’پرمیننٹ گیسٹ‘ کی کہانی 26 سالہ فطین کے گرد گھومتی ہے.

 جو اپنی والدہ یاسمین کے ساتھ ملکر پڑوس میں ہونے والی شادی کی تیاریاں کر رہی ہے۔

فاطین کے 70 سالہ ماموں شبیر کی اچانک آمد سے سب کچھ بدل جاتا ہے.

 ان کی آمد مرکزی کردار کے پرانے زخم تازہ کر دیتی ہے اور کہانی میں کشیدگی پیدا ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے