لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش کا آج آخری روز

Sep 15, 2025 | 13:02:PM
لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش کا آج آخری روز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد)لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش کا آج آخری روزہے،رن وے بندش کے خاتمے کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا جائے گا۔
 مون سون کے موسم میں پرندوں کی بھرمار کے باعث رن وے کو اڑھائی ماہ کے لیے مخصوص اوقات کار میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 
لاہور ایئرپورٹ کویکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجس کے تحت  رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم،خاتون ٹیچر سمیت 10 بچے زخمی
 ائیرپورٹ ذرائع کے  مطابق رن وے بندش کے خاتمے کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا جائے گا،اس کے علاوہ تمام ائیر لائنز کی جانب سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے،ایئرلائنز انتظامیہ کو باقاعدہ نوٹم کا انتظارہے۔