ٹی 20 سیریزکسی چیلنج سے کم نہیں ،پاکستان مضبوط ٹیم ہے: انگلش کپتان جوز بٹلر

Sep 15, 2022 | 14:30:PM
 ٹی 20 سیریزکسی چیلنج سے کم نہیں ،پاکستان مضبوط ٹیم ہے: انگلش کپتان جوز بٹلر
کیپشن: جوز بٹلرز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلز نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے 7 میچوں کی ٹی 20 سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام سے پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو شکست دنیا مشکل کام ہے ، 7 میچوں کی ٹی 20سیریز آسان نہیں ہو گی، ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز بہت اہمیت  رکھتی ہے۔

جوز بٹلز نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ایشیاکپ میں پرفارمنس سب کے سامنے تھی، انہوں نے بہت اچھا کھیلا ، پاکستان ٹیم کی بولنگ ٹاپ کلاس ہے ۔

واضح رہے کے انگلینڈ کرکٹ ٹیم آج 17 سال بعد کراچی پہنچی ، انگلینڈ کی ٹیم آخری بار پاکستان 2005 میں آئی تھی ۔