مشہور پاکستانی بلاگر نے اپنے بارے میں پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی 

Sep 15, 2022 | 11:38:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی کین ڈول نے اپنی ناک کی قیمت بتا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دبئی نژاد پاکستانی بیوٹی بلاگر عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول نے سوشل میڈیا پر اپنے متعلق پھیلی ہوئی افواہوں پر اپنے فالورز اور مداحوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے پیغام کرتے ہوئے جواب دیا ۔بلاگر کو ان کی چہرے کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے اور پاکستانی ابھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان کے ساتھ تشبیہ دی جا رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کین ڈول عرف عدنان ظفر نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں کی ایک غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار خوش حال خان سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں خوش حال خان ہوں‘‘۔کین ڈول کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ باجی خدا کی قسم میں نے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا ہے اور نہ ہی میں خوش حال خان ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکار خوش حال خان اور مجھ میں بڑا واضح فرق ہے کہ اُس کی ناک قدرتی طور پر خوبصورت ہے اور میری ناک 15 لاکھ روپے کی ہے۔

واضح رہے کہ 1961ء میں فکشنل کردار کین ڈول کو متعارف کروایا گیا تھا۔یہ کردار باربی ڈول کے مدِ مقابل بنایا گیا تھا جسے ہوبہو پاکستانی سوشل میڈیا پرسنیلٹی عدنان ظفر نے اپنایا ہوا ہے اور یہ روپ ان پر خوب جچتا بھی ہے۔

 یاد رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دبئی میں مقیم کین ڈول عرف عدنان ظفر سوشل میڈیا پر مشہور بیوٹی پروڈکٹس بلاگر کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔