پٹرول کی قیمتوں میں اضا فہ۔ پٹرول پمپ پر حملہ۔۔ لیکن کس کا۔۔؟

Sep 15, 2021 | 23:31:PM
پٹرول کی قیمتوں میں اضا فہ۔ پٹرول پمپ پر حملہ۔۔ لیکن کس کا۔۔؟

(24نیوز)پاکستان میں ہوشربا مہنگائی کے طوفان میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔جس سے عوام پر شدید دباﺅ بڑھے گا۔مہنگائی کا ایک نیا طو فان آئے گا۔غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔اس حوالے سے دیکھا گیا ہے کہ عوام کا رد عمل اور احتجاج صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہوتا ہے۔

لیکن بھارت میں ایک مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں ایک خنزیر کو پٹرول پمپ پر کھڑے افراد پر حملہ کرتے دکھایا گیا۔لیکن انڈین چینل نے اس حملے کو پٹرول کی قیمت میں اضافے پر خنزیر کے غصے اور احتجاج سے تشبیہ دی تھی۔ویڈیو میں خنزیر بار حملے دکھائی دے رہا ہے۔یہ ویڈیو خوب وائرل بھی ہوئی۔

آج یہ ویڈیو پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مماثلت رکھتی ہے۔