عاشق کو ملنے سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Sep 15, 2021 | 13:31:PM
عاشق کو ملنے سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کرناٹک میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور پھر اس کے عاشق نے پتھر سے اس کا سر کچل کر مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہلوک کی شناخت 52 سالہ نارائنپا کے طور پر ہوئی ہے جو ایک پرائیویٹ فرم میں الیکٹریشین کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ان کی اہلیہ انا پورنا (36 سال) کا مبینہ طور پر 35 سالہ رام کرشن نامی ایک مصور کے ساتھ ازدواجی تعلقات تھے۔ رام کرشنا سود پر پیسے قرض دے کر بھی کمائی کیا کرتا تھا۔

نارائنپا اور انا پورنا کے درمیان رام کرشن کو لے کر اکثر ہی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ انا پورنا کے افیئر کو لے کر دونوں کے درمیان اتوار کو ایک بار پھر سے جھگڑنا شروع ہوگیا۔ اسی بحث کے دوران انا پورنا اپنا آپا کھو بیٹھی اور نارائنپا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق موقع پر راما کرشنپا بھی موجود تھا۔

 آگ لگتے ہی نارائنپا فوراً گھر سے بھاگا اور پاس ہی ایک نالے میں جاگرا۔ اس وجہ سے آگ تو بجھ گئی لیکن جب وہ نالے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا تو رام کرشن نے پتھر سے اس کا سر کچل دیا۔ اس سے اس کے سر میں سنگین چوٹیں آئیں اور اس کی فوراً موت ہوگئی۔

 حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے انا پورنا اور رام کرشن کو گرفتار کرلیا۔ حادثہ کے وقت اس جوڑے کی تین بیٹیاں بھی گھر میں ہی موجود تھی۔ ان میں سب سے بڑی بیٹی 14 سال کی ہے، جو اپنے والد کے قتل کی چشم دید گواہ بھی ہے، جبکہ 12 سال کی دو جڑواں بہنیں اس وقت کمرے میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان رہنما ملا برادر اور خلیل الرحمان حقانی میں تلخ کلامی