راولپنڈی:ڈیلوری بوائے کو مزاحمت کرنے پر دوران ڈکیتی گولی مار کر قتل کر دیا گیا

Oct 15, 2025 | 21:34:PM
راولپنڈی:ڈیلوری بوائے کو مزاحمت کرنے پر دوران ڈکیتی گولی مار کر قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی تھانہ ریس کورس کی حدود ڈھوک بنارس میں افسوسناک قتل کی واردات ،ڈیلوری بوائے کو دوران ڈکیتی گولی مار کر قتل کر دیا۔
 ذرائع  کے مطابق اولپنڈی کے ڈھوک بنارس گلی نمبر 16 میں ڈیلوری بوائے کو دوران ڈکیتی گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے ڈیلوری بوائے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،نعش  پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔تھانہ ریس کورس پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’ دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا‘‘ 93 سالہ بزرگ والد بن گیا، ریکارڈ قائم