نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کا حلف لینے کے فوری بعدعمران خان سے ملاقات کا فیصلہ  

Oct 15, 2025 | 20:29:PM
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کا حلف لینے کے فوری بعدعمران خان سے ملاقات کا فیصلہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے کل( 16 اکتوبر) کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  صدر زرداری سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر اور  آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ملاقات