صدر زرداری سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی ایوانِ صدر میں ملاقات ، صدر زرداری نے الیاس محمود نظامی کو رومانیہ میں پاکستان کا سفیر نامزد ہونے پر مبارک باد دی۔صدر مملکت نے مالی شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے فروغ میں آڈیٹر جنرل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل کا آئینی کردار ملکی مالی نظم و ضبط کو مستحکم کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے الیاس محمود نظامی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ رواں سال پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے،صدر زرداری نے تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت ، عوامی روابط میں تعاون کے فروغ ،قابلِ تجدید توانائی، ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر پر زور دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ نامزد سفیر معاشی سفارت کاری کو ترجیح دیں تاکہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو سکے،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کے ادارے کس مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور نظام کی بہتری میں اہم کردار ہے،صدر مملکت نے ہدایت کی کہ محکمہ اندرونی اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے،صدر نے زور دیا کہ آڈٹ رپورٹس پر مؤثر عمل درآمد اور بروقت اصلاحی اقدامات سے کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں کم کی جا سکتی ہیں،صدر مملکت نے یقین ظاہر کیا کہ آڈیٹر جنرل کا دفتر قومی مفاد میں اعلیٰ معیار کے احتساب کو برقرار رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’’ دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا‘‘ 93 سالہ بزرگ والد بن گیا، ریکارڈ قائم