سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

Oct 15, 2025 | 17:58:PM
سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

منگل کو جدہ کے علینمہ سٹیڈیم میں سعودی عرب اور عراق کا میچ بغیر کسی گول کےڈرا  ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا، یوں سعودی عرب  ایشین کوالیفائرز کے گروپ بی میں پہلی پوزیشن براجمان ہوگیا اور ساتھ ہی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔ 

سعودی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، جو انہوں نے میچ ڈرا ہونے کے بعد حاصل کر لیا۔ 

 سعودی عرب نے لگاتار تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ اگلے سال  امریکا، کینیڈا  اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا