سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

Oct 15, 2025 | 11:25:AM
 سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورطویل عرصے تک سپیکر سندھ اسمبلی رہنے والے آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔

وہ پچھلے کچھ عرصے سے بیماراورکراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئےان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کااعلان کردیا

آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک سپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔