سائفر کیس،جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا

Oct 15, 2023 | 22:06:PM
سائفر کیس،جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے جس پر چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری جانب سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا مراد سعید کی سالے کے گھر موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ، بڑی گرفتار