مراد سعید گرفتاری سے بال بال بچ گئے

Oct 15, 2023 | 18:46:PM
مراد سعید گرفتاری سے بال بال بچ گئے
کیپشن: مراد سعید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پولیس نے ڈی ایچ اے پشاورمیں سابق وفاقی وزیرمراد سعید کے سالے کے گھرپر چھاپہ مار کارروائی کی،مراد سعید موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے 2 ملازمین گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو اسد الیاس ولد محمد الیاس کی رہائش گاہ پر مراد سعید کی موجودگی کی اطلاع تھی، خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے میں مراد سعید کے سالے اسد الیاس کے گھرپر چھاپہ مارا گیا، گھرپرموجود اسد الیاس،خواتین اور دیگر افراد نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں مراد سعید فرارہوگئے۔
پولیس نے اسد الیاس،ملازمین محمد ارسلان اورعزیزالرحمن کوگرفتارکرلیا اورمقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں تینوں ملزمان سمیت دو خواتین مسماة(ع)الیاس اور مسماة(ع)الیاس بھی نامزدہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارتینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے تینوں ملزمان کو عدم ثبوتوں اور بغیر کسی وارنٹ گرفتار ی پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان