تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

فلسطین تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، سٹالینا جارجیوا کی گفتگو

Oct 14, 2023 | 19:25:PM
مشرق وسطی کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مینجنگ ڈائریکٹر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں سے خطاب کے دوران کرسٹالینا جارجیوا نے اسرائیل حماس جنگ کی صورتحال پر کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع معاشی منظرنامے کو تاریک کر رہا ہے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زھیر کی ملاقات

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی نظام پہلے ہی مسائل سے دوچار ہے، تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔