مولانا فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زھیر کی ملاقات

Oct 14, 2023 | 16:28:PM
مولانا فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زھیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زھیر کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں حماس کے رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو فلسطین کی صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر  سابق چئیرمین سینٹ رضاء ربانی، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر طلحہ محمود، مفتی ابرار احمد اور سید سلمان گیلانی موجود تھے۔

حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زھیر جےیوآئی کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کریں گے، مفتی محمود کانفرنس سے حماس کے بانی و سابق سربراہ خالد مشعل وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت