ن لیگ کا اعتزاز احسن کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Oct 15, 2022 | 18:52:PM
مسلم لیگ ن، بیرسٹر اعتزاز احسن، قانونی کارروائی کا فیصلہ،
کیپشن: اعتزاز احسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن نے بیرسٹر اعتزاز احسن کے بیان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا، کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست میں اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا ہے،کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان، امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی