امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، جوبائیڈن کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج

Oct 15, 2022 | 18:37:PM
جوبائیڈن، پاکستان، ایٹمی پروگرام، بیان، امریکی سفیر، طلب کر لیاگیا،
کیپشن: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان کے مطابق قائم مقام سیکرٹری خارجہ جوہر سلیم نے امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم کو دفترخارجہ میں بلایا، کانگریس کی کمپین کمیٹی کے استقبالیہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ ریمارکس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ غیر ضروری ریمارکس پر پاکستان کی مایوسی اور تشویش سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا گیا،ترجمان کا کہناتھا کہ ریمارکس زمینی پر مبنی نہیں تھے، واضح کیا گیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور اس کے جوہری پروگرام کی بے عیب سرپرستی اور عالمی معیارات اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کی پاسداری کو اچھی طرح سے تسلیم کیا گیا ہے، بشمول IAEA۔
 ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ بعض ریاستوں کی جانب سے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی پر بات کی گئی، بغیر کسی جوابدہی کے بار بار جوہری سلامتی کے واقعات، اور جوہری ہتھیار رکھنے والی سرکردہ ریاستوں کے درمیان اسلحے کی دوڑ کی طرف توجہ دلائی گئی، ترجمان نے کہاکہ علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان امریکہ تعلقات کے درمیان قریبی تعاون کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات کیس؛ شہزاد اکبر نیب میں طلب