مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزارروپے ماہانہ ۔۔۔ عدالت کا حکم

Oct 15, 2021 | 11:58:AM
کم سے کم مزدور کی تنخواہ 25ہزار
کیپشن: مزدور کی تنخواہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)تنخواہ کے تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رہے گا،سندھ ہائیکورٹ نے کم سےکم تنخواہ 25 ہزار کرنے کےخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تنخواہ کے تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رہے گا، کمیٹی کے آئندہ فیصلے تک مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزارروپے ماہانہ ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:      حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا