پاکستان اور اردن کے درمیان معاہدوں اور  مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ،شاہ عبداللہ دوئم اور شہباز شریف کی تقریب میں شرکت

Nov 15, 2025 | 23:05:PM
 پاکستان اور اردن کے درمیان معاہدوں اور  مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ،شاہ عبداللہ دوئم اور شہباز شریف کی تقریب میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت۔

تقریب میں پاکستان اور اردن کے درمیان معاہدوں اور  مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹیڈ اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوا۔پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کا معاہدہ  ہوا۔پاکستان اور اردن کے درمیان ثقافتی پروگرام یونیورسٹی آف جارڈن میں اردو اور مطالعہء پاکستان کی چیئرز کا قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے اردن کے بادشاہ کی ملاقات، مختلف شعبوں پر معاونت پر اتفاق