نو رتن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب

Nov 15, 2025 | 15:58:PM
نو رتن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نو رتن پلاؤ ایک مخصوص قسم کی بریانی ہے جو نو اجزاء کے ساتھ بنائی جاتی ہے تو کیو ں نہ آج ہم آپ کو اس خاص طرز کی بریانی  کو گھر میں بنانے کی ترکیب بتائیں جسے ایک مرتبہ کھا کر آپ اسے دوبارہ بنانا پسند کریں گے۔

نو رتن پلاؤ بنانے کیلئے درکار اجزا؟

 مرغی کی بوٹیاں(بغیر ہڈی)آدھا کلو، چاول (اُبلے ہوئے) آدھا کلو، گاجر (قتلے کٹے ہوئے)ایک عدد،مٹر(ابلی ہوئی) ایک پیالی،شملہ مرچ(موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد،ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) ایک گڈی، ہری مرچیں(موٹی کٹی ہوئی) 10عدد، آلو بخارے 50 گرام،ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ،زردے کارنگ ایک چائے کا چمچہ،کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،نمک ایک چائے کا چمچہ، تیل آدھی پیالی۔

نو رتن پلاؤ بنانے کا طریقہ:

 دیگچی میں تیل گرم کریں،اس میں سبزیوں اور مرغی کوسنہری تل کر نکال لیں،اسی دیگچی میں گرم مسالہ،آلو بخارے،مرغی،کالی مرچ اور نمک ملا کر چند منٹ تک بھونیں پھر چاول اور سبزیاں ملالیں۔اس کے اوپر ہرا دھنیا پودینہ ہری مرچیں اور زردے کا رنگ کا پھیلا کر ڈالیں اور دم پر رکھ دیں۔