نامور گلوکار انور رفیع طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زین مدنی )لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار انور رفیع طبیعت کی خرابی کے باعث اتفاق ہسپتال میں داخل ہوگئے۔
اہل خانہ کے مطابق انور رفیع کو دماغی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ان کو جھٹکے لگنا شروع ہوگئے ہیں،صبح ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کی وجہ سے اتفاق ہسپتال داخل کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بے شُمار لازوال گیتوں کے خالق فیروزنظامی کوبچھڑے50 برس بیت گئے
اہل خانہ کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔