پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹوکا انتقال،صدر مملکت، بلاول بھٹو سمیت دیگر کا اظہار افسوس

وزیر مویشی و ماہی گری رہے، پیپلز پارٹی الیکشن ریسرچ سیل کے بانی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے

Nov 15, 2025 | 10:43:AM
 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹوکا انتقال،صدر مملکت، بلاول بھٹو سمیت دیگر کا اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے۔
لعل بخش بھٹو مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، وزیر مویشی و ماہیگری بھی رہے، پیپلز پارٹی الیکشن ریسرچ سیل کے بانی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔

ان کاشمارکراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک رہنماؤں  میں ہوتاتھا،وہ پی پی پی کے سینئررہنما ندیم بھٹو کے والد تھے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت ،یونیسیف کا انتباہ جاریا

لعل بخش بھٹوکی نمازہ جنازہ آج بروز ہفتہ 15 نومبر بعد نمازہ مغرب 5:30 بجے جامع مسجد بنوریہ نزد سائٹ پولیس سٹیشن سائٹ ایریا کراچی میں ادا کی جائیگی۔

لعل بخش بھٹوکے انتقال پرپیپلزپارٹی قیادت اورہنماؤں کی جانب سے اظہارتعریت کی جارہی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ لعل بخش بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، مرحوم لعل بخش بھٹو نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم رہنما کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لعل بخش بھٹو کا انتقال پارٹی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے،صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی پی پی ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے انچارج لعل بخش بھٹو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا  ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صوبائی وزیر لعل بخش بھٹو کے صاحبزادے سینیٹر ندیم بھٹو کے لیے تعزیتی پیغام میں کہاکہ لعل بخش بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ایک اثاثہ تھے، جمہوریت کی بحالی کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےانتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرمرحوم لعل بخش بھٹو پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور مخلص ساتھی تھے،ہم سب سوگوار خاندان کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے  پی پی پی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لعل بخش بھٹو ایک بہترین انسان اور پارٹی کے سچے کارکن تھے،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور اہلخانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعاکی ہے۔

 شرجیل میمن نےبھی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماندیم بھٹو سے ان کے والد لعل بخش بھٹو کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے  گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ لعل بخش بھٹو پیپلز پارٹی کا انمول اثاثہ تھے،سینیٹر ندیم بھٹو اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،پارٹی قیادت اور کارکن اس غم کی گھڑی میں ندیم بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔