صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے

Nov 15, 2022 | 15:27:PM
صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے
کیپشن: صبا قمر (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر کے بھائی منگل کی صبح انتقال کرگئے، جس کی تصدیق صبا قمر کے مینیجر نے کردی۔

صبا قمر کی ایک قریبی دوست اور ان کی مینیجر مشال چیمہ نے یہ خبر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیے: میں اب کسی رشتے میں نہیں، جنت مرزا

انہوں نے لکھا کہ ’یہ بتانا انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے کہ صبا قمر کے بھائی آج صبح انتقال کرگئے، کچھ لمحے نکال کر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔