آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس،شہباز شریف،فواد حسن فواد کے بعد دیگر 3 شریک ملزموں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل

Nov 15, 2021 | 13:45:PM
آشیانہ پر اجیکٹ کیس،شہباز شریف،ای سی ایل
کیپشن: آشیانہ پر اجیکٹ کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس،شہباز شریف،فواد حسن فواد کے بعد دیگر 3 شریک ملزمان کے نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کےمطابق کابینہ کی کامران کیانی،بلال قدوائی،امتیاز حیدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری ۔کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سمری کی منظوری لی گئی۔نیب نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جا نب سے ملزموں پر مل کر بدنیتی سے قومی خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ،پراجیکٹ کا کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر پیرا گان سٹی کو دینے کا الزام  ہے۔نیب نے ملزمان پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان تھم گئی