پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری سے متعلق اہم خبر

Nov 15, 2021 | 10:20:AM
سی ای او، پی سی بی، سے متعلق، اہم خبر
کیپشن: سی ای او پی سی بی سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کیلءے  زمبابوے کرکٹ کے سابق ایم ڈی فیصل حسنین بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ وسیم خان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سابق کپتان رمیز راجہ کے سربراہ بننے سے اب اس پوسٹ پر کسی تقرری کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، مگر پی سی بی آئین کے تحت ایسا ہونا ضروری ہے۔اس حوالے سے ایک ماہ قبل اشتہار دیا گیا تھا۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ27اکتوبر مقرر ہوئی تھی جس میں امیدوار کا کسی منظور شدہ یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری یا مساوی تعلیمی قابلیت کا حامل ہونا ضروری مگرکرکٹ کیلیے کام کرنے یا سپورٹس ایڈمنسٹریشن کا تجربہ لازمی نہیں لیکن اس کو ترجیح دی جائے گی۔اس حوالے سےنجی ٹی وی کے  ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ کو بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جنھیں شارٹ لسٹ کرنے کا کام جاری ہے۔

 یاد رہے کہ ان دنوں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کا چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔