لاہورآلودگی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا

Nov 15, 2021 | 09:12:AM
لاہور،دنیا،آلودگی،پہلا نمبر
کیپشن: لاہور آلودگی میں نمبر ون بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آلودگی کے لحاظ سے لاہور پہلے اور چین کا شہر شین یانگ دوسرے نمبر پر ہے جہاں کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 222 ریکارڈ کی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 385 ریکارڈ کی گئی۔ درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے اور 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔انڈیکس کے مطابق نئی دہلی آلودگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔

دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 215 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں اسموگ کے باعث حد نگاہ کم 860 سے 1000 میٹر تک رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں ۔۔جانیےحقیقت