وزیراعلیٰ نےعید کی تیاریوں میں سہولت کیلئے رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کی دوکانوں کو یکم جون 2026 تک رات آٹھ بجے اور رات دس بجے بند کرنے کی پابندی سے دے دیا گیا ہے۔
وزیر وزیراعلیٰ کے مشیر ذیشان ملک نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروباری برادری کے مطالبہ پر دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ پر بند کرنے سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
ذیشان ملک نے بتایا کہ تاجر برادری اور تاجر تنظیموں کا مطالبہ تھا کہ عید الاضحیٰ کی وجہ سے کاروبار بند کرنے کے لئے اس وقت مقرر وت کو بڑھایا جائے۔وزیراعلی مریم نواز نے عید ککی تیاری کے لئے عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں لچک پیدا کر دی ہے۔
سی ایم کی ہدایت پر پنجاب میں کاروباری اداروں کو اب رات 8 بجے بند نہیں کروایا جائے گا۔ آج سے مارکیٹوں میں کاروبار کے اوقات میں یکم جون تک نرمی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: صدر ٹرمپ کے بیجنگ دورہ سے امریکی کمپنیوں کو کیا حاصل ہوا؟ ایک دلچسپ رپورٹ