پیوٹن جلد ہی چین کا دورہ کریں گے: روس

May 15, 2026 | 14:55:PM
پیوٹن جلد ہی چین کا دورہ کریں گے: روس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ  چین کی تفصیلات طے پا چکیں۔

کریملن کے مطابق پیوٹن کے دورہ چین کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی جلد کیا جائے گا،ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر اس دورے کے دوران چینی صدر سے ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ چین کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیوٹن اور شی جن پنگ دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے۔