ڈاکٹر مصدق ملک سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرئی کی ملاقات

May 15, 2025 | 21:35:PM
ڈاکٹر مصدق ملک سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرئی کی ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرئی کی ملاقات، شام کی موجودہ صورتحال اور دیرپا امن پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی اسرائیلی جارحیت اور شام کے علاقوں پر قبضے کی شدید مذمت کی گئی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، وقار اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے ، پاکستان ہمیشہ شام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔

شامی سفیر ڈاکٹر رمیز الرئی نے کہا کہ شام کے عوام کو بجلی اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے، بعض علاقوں میں روزانہ صرف دو گھنٹے بجلی دستیاب ہے ۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے شام میں استحکام ضروری ہے، وسائل تک رسائی، استطاعت اور عام دستیابی ترجیحی عوامل ہونے چاہئیں۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی کے مطابق "رسائی" کا تصور عالمی شمال اور جنوب کے درمیان مختلف ہے ، شامی سفیر کا پاک فضائیہ کی مہارت اور جنگ بندی کی بروقت کاوشوں کو سراہنا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارتی جارحیت اسرائیلی نظریے سے متاثر نظر آتی ہے ،طاقت کے ذریعے نیا عالمی نظام قائم کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں،پاکستان اور شام کا خطے میں امن اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سربراہ پاک بحریہ کاسی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ