سربراہ پاک بحریہ کاسی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ،آپریشن بنیانٌ مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
تفصیلا ت کےمطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے دورے کے دوران زخمیوں کی غیر متزلزل بہادری، غیر معمولی ہمت اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا ۔زخمیوں سے بات چیت میں سربراہ پاک بحریہ نے ان کی فوری صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قوم اور مسلح افواج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بے اولاد جوڑے سنیاسی باوے،عطائی حکیم، ہیلتھ کلینک نہ جائیں،اللہ پر بھروسا کریں