پنجاب سےافغانیوں سمیت13 ہزار442غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ

May 15, 2025 | 19:02:PM
پنجاب سےافغانیوں سمیت13 ہزار442غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)  پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں،بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر  رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کواربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان