مالی سال 26-2025کابجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ لگالیا ۔
ذرائع کے مطابق ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے جبکہ رواں مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا گیا تھا۔
بجٹ میں لگ بھگ 8.5 ٹریلین قرضوں پر سودکی ادائیگیوں کے لیے تخمینہ لگایا گیا ہے،رواں مالی سال کی نسبت آئندہ بجٹ کے لیے ڈالر ریٹ میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوناہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
آئندہ مالی سال ڈیٹ سروسنگ کا حجم کم، امپورٹ بل اور مہنگائی کنٹرول میں رہ سکے گی،رواں مالی سال ڈیٹ سروسنگ پر تقریباً 1.4 ٹریلین روپے سے زائد بچ سکیں گے۔