پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

May 15, 2024 | 10:30:AM
پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ میں پاکستان اور امریکا نے دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورامریکی حکام کے درمیان بات چیت میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کمیونیکشن کو مزید بڑھانے پربات ہوئی۔ دونوں ممالک نے اس سلسلے میں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی متفق ہیں۔ اس بارے میں پاکستان کو مغربی سرحد پر تعاون کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں، تہران پر پابندیاں اب بھی موجود ہیں اور واشنگٹن اُن پر مسلسل عملدرآمد کرواتا رہے گا۔ ویدانت پٹیل نے مزید کہا کوئی بھی ادارہ یا کمپنی جو ایران کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنا چاہتی ہے ۔ اُںہیں اس کے ممکنہ خطرات اور ممکنہ تجارتی پابندیوں کے حوالے سے آگاہ رہنا چاہیے۔