عامر لیاقت نے دانیہ کو بڑی آفر کر دی

May 15, 2022 | 11:21:AM
دانیہ اور عامر لیاقت، فائل فوٹو
کیپشن: دانیہ اور عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے نامور اینکر اور سیاسی کارکن عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے درمیان ہونے والے معاملات نے جہاں سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے وہیں عامر لیاقت اس صورتحال میں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مریم نامی خاتون سے بات کر رہے ہیں جو کہ غالبا میڈیا پرسنلٹی ہیں، اس کال ریکارڈنگ میں عامر لیاقت نے نہ صرف دانیہ شاہ کے جھوٹ کو فاش کیا بلکہ ایک سمجھدار شوہر ہونے کی حیثیت سے اہلیہ کو واپس گھر آنے کی دعوت بھی دے دی۔

 مریم نے دانیہ کا انٹرویو لیا تھا اور اس کے فورا بعد عامر لیاقت حسین سے رابطہ کیا گیا اور ان کی ویڈیوز سے متعلق دریافت کیا، ان ویڈیوز میں عامر لیاقت نشہ کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے، جس پر عامر لیاقت نے مریم کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام نشے دانیہ خود لے کر آئی تھی اور اگر آپ کو میرے پر شک ہے تو میڈیکل ٹیسٹ کرا لیں میرا۔وہ یہ سارے کام کرتی تھی، وہ ہی سارے نشے لودھراں سے لے کر آئی تھی۔ عامر لیاقت نے دانیہ کے نشے سے متعلق الزام کو ہنس کر رد کر دیا۔

عامر لیاقت نے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی بتایا کہ میرے پاس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ہیں جس کے مطابق میں نے انہیں پیسے دیے، جبکہ دانیہ کو میں کچھ نہیں کہوں گا، وہ واپس اپنے گھر آجائیں۔میں خود تکلیف میں ہوں کہ میں نے ایک لڑکی کو سہارا دیا اور وہ مجھ پر ہی تہمت لگا رہی ہے۔

واضح رہےکہ عامر لیاقت اب بھی ایک سمجھدار مرد کی طرح معاملے کو حل کرنے اور رشتہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری جانب دانیہ شاہ ویڈیوز اور الزامات کے ذریعے معاملے کو طول دے رہی ہیں.
 یہ بھی پڑھیں:      سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، 90ہزار فارغ کرنے پر غور