عمران خان کا قتل کی سازش کا دعویٰ امریکی سازش کی طرح فراڈ لگتا ہے،رانا ثنا اللہ 

May 15, 2022 | 00:17:AM
وفاقی وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ، عمران خان ، قتل کی سازش کا دعویٰ، امریکی سازش، فراڈ،
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قتل کی سازش کے حوالے سے بیان پر کہاہے کہ عمران خان کا قتل کی سازش کا دعویٰ امریکی سازش کی طرح فراڈ لگتا ہے،عمران خان اس قسم کے ڈرامے کرنے کے ماہر ہیں ۔
لندن میں ایئرپورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت انکوائری کرانے کیلئے تیار ہے، انہیں شواہد دینا ہونگے، ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو وزیراعظم جیسی سکیورٹی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکالگ گیا