کراچی ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکالگ گیا

May 14, 2022 | 21:01:PM
پی ٹی آئی، کراچی ضمنی الیکشن، بڑا دھچکا لگ گیا،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو کراچی ضمنی الیکشن سے پہلے بڑا دھچکا لگ گیا، این اے 240 کورنگی کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر عبدالرزاق نے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار سیدہ بانو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے، دوسری جانب ایم کیوایم کے تمام 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کی امیدور سیدہ بانو کے کاغذات نامزدگی تجویز اور تائید کنندہ کے دستخط جعلی ہونے پر مسترد کیے، ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ تجویز اور تائید کنندہ اپنے دستخط کی تصدیق کیلئے پیش بھی نہیں ہوئے۔
آر او نے آزاد امیدوار ندیم ساجد اور نذرعباس کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے ہیں جبکہ مختلف جماعتوں کے 39 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ این اے 240 کورنگی کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں 31 سے 85 روپے اضافہ ، اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا