نوشہرو فیروز :سٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، 1 شخص جاں بحق

Mar 15, 2026 | 22:01:PM
نوشہرو فیروز :سٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، 1 شخص جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نوشہرو فیروز میں لاکھا روڈسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سکھر ڈویژن کے لاکھاروڈ ریلوے سٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جان کی باز ی ہار گیا۔

حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت 3 گھنٹے کےلیے متاثر ہوئی ہے  ،ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حادثہ پوائنٹ یا کانٹے کے مسئلے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ریلوے انجن اور چند بوگیوں کو نقصان پہنچا، گارڈ کو بوگی سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ٹرین کا انجن ہٹانے  کے بعد ایک نعش نکالی گئی ہے،  نعش کی شناخت 40 سالہ ندیم شاہ ولد رحیم شاہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ریلوے کا ملازم تھا، ریلوے ملازم حادثے کے دوران ٹرین کی بوگی کے نیچے دب گیا تھا،  میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے محراب پور اہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ٹریک کی بحالی کے بعد شالیمار ایکسپریس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی، ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دریں اثنا وزیر ریلوے نے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا، انکوائری رپورٹ3 روز میں وزارت میں جمع کروانے کی ہدایات کی گئی ہیں، وزیرِ ریلوے نے تاکید کی کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ